Home » بین الاقوامی » پاکستان بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو آج رہا کرے گا

پاکستان بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو آج رہا کرے گا

اسلام آباد  پاکستان کی جانب سے گرفتار بھارتی پائلٹ ابھینندن کو آج رہا کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی جیونیوز  کے مطابق گرفتار بھارتی پائلٹ کو واہگہ بارڈر پر بھارتی ہائی کمیشن حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے بھارتی پائلٹ کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا جارہا ہے، پاکستان کی امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو اس کی کمزوری نہ سمجھا جائے، افواج پاکستان اور قوم،وطن کا دفاع کرنا جانتی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران اعلان کیا تھا کہ پاکستان امن چاہتا ہے اور جذبہ خیرسگالی کے تحت گرفتار بھارتی پائلٹ کو رہا کردیا جائے گا۔

بدھ کے روز پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پار کرنے والے بھارتی مگ 21 بائسن طیارے کو مار گرایا تھا اور اس کے پائلٹ، ونگ کمانڈر ابھی نندن کو پاکستانی فورس نے گرفتار کرلیا تھا۔

About Admin

Google Analytics Alternative