پاکستان سے بیرون ملک جانے کا انتظار کرنے والے مسافروں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی

105

ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق بیرون ملک سے مسافروں کی پاکستان آمد کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا البتہ پی آئی اے کو پاکستان سے مسافر بیرون ملک لے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔پی آئی اے انتظامیہ نے بھی فلائٹ آپریشن کی اجازت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سول ایوی ایشن نے چار پروازوں کی منظوری دی ہے، برطانیہ کے لئے 2 پروازیں 27 اور دو 28 مارچ کو آپریٹ کی جائیں گی، 3 پروازیں اسلام آباد اور ایک لاہور سے آپریٹ کی جائے گی جب کہ فلائٹ آپریشن کی بحالی سے قبل حکومت سے بھی باضابطہ اجازت لیں گے