Site icon Daily Pakistan

پاکستان سے2023کے آخر تک پولیو کا خاتمہ ہوجائے گا،یونیسف

polio

پاکستان سے2023کے آخر تک پولیو کا خاتمہ ہوجائے گا،یونیسف

یونیسف کے ریجنل ڈائریکٹر جنوبی ایشیاء جارج لاریہ ایڈجی نے کہا ہے کہ پاکستان سے2023کے آخر تک پولیو بیماری کا خاتمہ ہوجائے گا۔سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پولیو پروگرام دوبارہ ٹریک پر آگیا ہے اور امید ہے کہ اس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے موثر اقدامات کے بعد2023 کے آخر تک ملک سے اس بیماری کا خاتمہ ہوجائے گا۔انہوں نے پولیو کی موجودہ اعدادوشمار بتاتے ہوئے کہا کہ ملک میں وائرس اب قابو میں ہے ہم پاکستان میں پولیو کی شکست کے لئے تمام دستیاب وسائل اور خدمات استعمال کررہے ہیں۔یونیسف کے ریجنل ڈائریکٹر نے3لاکھ50ہزار ئے ائد ہیلتھ ورکرز کی کوششوں کو سراہتے ہویں کہا کہ یہ پروگرام 2023میں تمام پولیو وائرس کی منتقلی کو روکنے کیلئے ٹریک پر آگیا ہے۔

Exit mobile version