Site icon Daily Pakistan

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار ہدایتکار اور فلمساز سید کمال کی برسی آج منائی جائے گی

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار ہدایتکار اور فلمساز سید کمال کی برسی آج منائی جائے گی

اسلام آباد پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار ہدایتکار اور فلمساز سید کمال کی برسی آج منائی جائے گی سید کمال نے اپنے فلمی سفر کا آغاز قیام پاکستان سے قبل ممبئی میں بننے والی فلم باغی سردارکے ایک مختصر کردار سے کیا کیونکہ ان کی شکل بھارت کے نامور اداکارہ راج کپور سے ملتی تھی اس لئے جب پاکستان آئے تو انہیں پاکستانی راج کپور کہا جانے لگے ۔سید کمال نے 2000 تک 84 فلموں میں کام کیا جن میں 75 اردو، 8 پنجابی اور ایک پشتو فلم شامل تھیں۔ان کی مشہور فلموں میں زمانہ کیا کہے گا، آشیانہ، ایسا بھی ہوتا ہے، ایک دل دو دیوانے، بہن بھائی، ہنی مون، روڈ تو سوات اور نئی لیلیٰنیا مجنوں سرفہرست ہیں۔ ، جٹ کڑیاں توںڈردا کمال کی سب سے کامیاب فلم تھی سید کمال یکم اکتوبر 2009 کو کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔

Exit mobile version