Site icon Daily Pakistan

پاکستان مخالف فلمیں بنانے پر بابر علی کی سنی دیول پر سخت تنقید

پاکستان مخالف فلمیں بنانے پر بابر علی کی سنی دیول پر سخت تنقید

پاکستان مخالف فلمیں بنانے پر بابر علی کی سنی دیول پر سخت تنقید

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بابر علی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی پاکستان کو برا بھلا کہہ کر کامیابی حاصل کرے گا تو میرے دل میں تو اس کی کوئی عزت نہیں ہے۔بابر علی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف مضوعات پر بہت دلچسپ گفتگو کی۔ اُنہوں نے اس پوڈ کاسٹ میں بھارتی اداکار سنی دیول کی فلم ’غدر 2‘ کی کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیوں اور پاکستانیوں میں یہی فرق ہے، میں یہ نہیں کہتا کہ آپ اپنے ملک کے لیے کچھ نہ کریں لیکن آپ کم از کم کسی دوسرے ملک کو تو برا بھلا نہ کہیں۔اداکار نے کہا کہ ہم نے بہت سی پاکستانی فلمیں بنائی ہیں تو ہم نے کبھی کسی کو گالی نہیں دی تو ہونا یہ چاہیے کہ کسی بھی جھنڈے کو یا کسی بھی ملک کی فوج کو برا بھلا نہ کہا جائے۔اُنہوں نے کہا کہ ہماری فوج جو ہمارے لیے ایک قابلِ فخر ادارہ ہے اب اس پر کوئی انگلی اُٹھائے گا تو ہم اسے بالکل بھی اچھا نہیں سمجھیں گے۔بابر علی نے سنی دیول سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ یاترا کے لیے پاکستان آئے تو ہم نے آپ کا کھلے دل سے استقبال کیا، اب آپ ایسا نہ کریں۔اُنہوں نے سنی دیول کو متنازع فلموں میں کام کرنے سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہر وہ چیز جو میرے ملک کے، میرے پرچم کے اور میری پاک فوج کے خلاف ہو اس کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

Exit mobile version