Site icon Daily Pakistan

پاکستان میں تعمیر نو کے لئے 16.3بلین ڈالرز کی ضرورت ہے وزیراعظم شہبازشریف

پاکستان میں تعمیر نو کے لئے 16.3بلین ڈالرز کی ضرورت ہے وزیراعظم شہبازشریف

پاکستان میں تعمیر نو کے لئے 16.3بلین ڈالرز کی ضرورت ہے وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آج ہم تاریخ کے اموڑ پر کھڑے ہیں،پاکستان میں سیلاب نے متاثرین کی زندگی بدل کررکھ ہے پاکستان میں حالیہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے لئے فریم ورک تیار کیا ہے جس پر کام کر نے کیلئے16.3بلین ڈالرز کی ضرورت ہے۔جنیوا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج ہم تاریخ کے اموڑ پر کھڑے ہیں،پاکستان میں سیلاب نے متاثرین کی زندگی بدل کررکھ ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے کانفرنس کے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ آج پاکستان کوسیلاب سے درپیش مسائل پر بات کرنے آیا ہوں،گزشتہ برس10ستمبر کو یو این سیرٹری جنرل کے ہمراہ سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔پاکستان کے عوام یو این سیکرٹری جنرل کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔سیلاب متاثرین کی امداد پر عالمی برادری کے مشکور ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کیلئے بڑے پیمانے پر امداد ضرورت ہے۔پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب سے33ملین لوگ متاثر ہوئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے بڑا حصہ متاثر ہوا ہے۔سیلاب سے80لاکھ کے قریب لوگ بے گھر ہوئے،مشکل حالات میں بھی پاکستانیوں کا جذبہ دیکھ کر حیران ہوا۔انہوں نے نے کہا کہ انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو3سال کی مدت میں 16.3بلین ڈالر کی امداد درکار ہوگی،کانفرنس کے ذریعچے کیش،ٹرانسفر اور دیگرطریقہ کار س مدد کی جاسکتی ہے۔

Exit mobile version