پاکستان صحت

پاکستان میں مزید 4 پولیو کیسز کی تصدیق

پاکستان میں مزید 4 پولیو کیسز کی تصدیق

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے پاکستان میں مزید 4 پولیو کیسز کی تصدیق کر دی۔پولیو وائرس کے مزید 4 کیسز سامنے آنے کے بعد 2024 کے دوران پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 63 ہو گئی۔ڈی آئی خان، ٹانک، جیکب آباد اور سکھر سے پولیو کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ڈی آئی خان اور جیکب آباد سے پولیو کا یہ نواں اور تیسرا کیس سامنے آیا ہے۔سکھر سے پولیو کا پہلا کیس رپورٹ ہوا، وائرس سے متاثر ہونے والا بچہ لڑکا ہے۔رواں سال بلوچستان سے 26، خیبر پختون خوا سے 18، سندھ سے 17، پنجاب اور اسلام آباد سے 1، 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے