پاکستان

پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈے سے ملائیشیا کو آگاہ کردیا

پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈے سے ملائیشیا کو آگاہ کردیا

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیرِ خارجہ محمد بن حسن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے خطے میں حالیہ پیشرفت اور بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات سے آگاہ کیا۔وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے بھارت کے اشتعال انگیز پروپیگنڈے اور سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے فیصلے کو مسترد کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کے اقدامات بین الاقوامی معاہدوں اور عالمی قانونی ذمے داریوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن و سلامتی کے لیے پرعزم ہے اور اپنی خودمختاری و قومی مفادات کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ملائیشین وزیرِ خارجہ محمد بن حسن نے پاکستان کے مقف کی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور دونوں فریقین سے تحمل اور ذمے داری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے