Site icon Daily Pakistan

پاکستان وویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کے والد انتقال کرگئے

پاکستان وویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کے والد انتقال کرگئے

پاکستان وویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کے والد انتقال کرگئے

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد آج کراچی میں انتقال کر گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فاطمہ ثنا آج پہلی دستیاب پرواز سے کراچی روانہ ہوں گی۔خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اور انتظامیہ نے فاطمہ ثنا سے ان کے والد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔کھلاڑیوں اور انتظامیہ نے بھی فاطمہ ثنا سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم اس وقت آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے متحدہ عرب امارات میں موجود ہے۔قومی ٹیم ایونٹ میں 2 میچ کھیل چکی ہے جس میں ایک میں شکست اور ایک میں فتح حاصل کی ہے۔

Exit mobile version