Site icon Daily Pakistan

پاکستان ویمنز ٹیم کی نگاہیں نئے چیلنج پر مرکوز

پاکستان ویمنز ٹیم کی نگاہیں نئے چیلنج پر مرکوز

پاکستان ویمنز ٹیم کی نگاہیں نئے چیلنج پر مرکوز

کراچی:ناکامیوں کو پیچھے چھوڑ کر پاکستان ویمینز ٹیم کی نگاہیں نئے چیلنج پر مرکوز ہوگئیں۔پاکستان ویمنز ٹیم کا دورہ آسٹریلیا انتہائی مایوس کن ثابت ہوا جہاں پر اسے پہلے تین ون ڈے میچز کی سیریز میں وائٹ واش کی خفت کا سامنا کرنا پڑا،اس کے بعد ٹی20سیریز کے ابتدائی دونوں میچز میں بھی ناکامیاں ہی ہاتھ آئیں،خاص طورپر بیٹنگ لائن کینگرو اٹیک کا ڈٹ کر مقابلہ نہیں کرپائی۔اتوار کے روز دونوں ٹیموں کے درمیان کینبرا میں تیسرا ٹی20میچ شیڈول تھا تاہم بارش کی وجہ سے یہ مقابلہ بغیر کوئی گیند ہوئے ختم قرار دینا پڑا جس کی وجہ سے مختصر فارمیٹ کی سیریز ٹرافی بھی میزبان آسٹریلوی ٹیم کے نام پر رہی جس نے یہ سیریز2-0سے اپنے نام کی۔اس مایوس کن ٹور کو پس پشت ڈالتے ہوئے اب گرین شرٹس کی نگاہیں آنے الے چیلنج پر مرکوز ہوچکی ہیں۔

Exit mobile version