لاہور – امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پر بھارتی حملے کو شرمناک قرار دے دیا۔
امریکی صدر نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حملے کو شرمناک اقدام قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھارت کی جانب سے شرمناک عمل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بھارت کے پاکستان پر حملے کے بارے میں سنا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کے بعد دنیا بھر میں بھارت کو ایک بار پھر سفارتی ناکامی کا سامنا ہے اور سب سے پہلی بات جو سامنے آئی ہے وہ امریکی صدر کا مذمتی بیان ہے۔
پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے امن کے دشمن کے دو لڑاکا طیاروں کو مار گرایا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائیہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پاک فضائیہ کے تمام طیارے محفوظ ہیں۔
بھارتی میزائل حملوں میں 2 شہری شہید اور 12 شہری زخمی ہوگئے۔ کوٹلی میں شہریوں کو شہید کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حملے احمد پور شرقیہ، کوٹلی، مظفرآباد، باغ اور مریدکے میں رات کی تاریکی میں کیے گئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے اپنی فضائی حدود سے حملہ کیا، بھارت کے بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ بہاولپور میں دھماکے سے پہلے آسمان پر ایک روشن روشنی چھا گئ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مظفرآباد میں دھماکے کی آواز سنی گئی جب کہ بہاولپور میں بھی دھماکے کی آواز سنی گئی۔ ذرائع کے مطابق مظفرآباد میں مکمل بلیک آؤٹ ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے بہاولپور میں سبحان اللہ مسجد کو بھی نشانہ بنایا۔ بزدلانہ حملے میں مسجد میں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پاکستان نے جوابی کارروائی شروع کر دی۔ پاکستان مناسب وقت پر منہ توڑ جواب دے گا۔
بھارت کے بزدلانہ حملوں کے بعد پاکستان نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں اور تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق باقاعدہ نوٹم بھی جاری کیا گیا جس کے تحت فضائی حدود کو 48 گھنٹے کے لیے بند کر دیا گیا۔ ایوی ایشن ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن اگلے نوٹس تک معطل کردیا گیا ہے جب کہ لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی معطل کردیا گیا ہے۔ قطر، دبئی، بحرین، کویت اور ریاض سمیت 25 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارتی میزائلوں نے پاکستان کے اندر تین مقامات کو نشانہ بنایا۔ بھارت کو اس کے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ڈی جی نے خبردار کیا کہ ان کی عارضی خوشی کو ان کا مستقل درد اور غم بنا دیا جائے گا۔
میزائلوں کو بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد میں فضا سے داغا گیا ہے۔ بہاولپور میں دھماکے سے قبل آسمان پر ایک روشن روشنی چھا گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مظفرآباد میں دھماکے کی آواز سنی گئی جب کہ بہاولپور میں بھی دھماکے کی آواز سنی گئی۔ ذرائع کے مطابق مظفرآباد میں مکمل بلیک آؤٹ ہے۔