خاص خبریں

پاکستان کو نظر انداز نہیں کرسکتا، تجارت کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان کو نظر انداز نہیں کرسکتا، تجارت کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن :امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی کامیاب بنانے پر سب سے زیادہ سراہا گیا، میں پاکستان کو نظر انداز نہیں کر سکتا، ہم تجارت کریں گے۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانیوں کی ذہانت اوران کے ناقابل یقین حد تک شاندار اشیا تیار کرنے کی صلاحیتوں کا بھی برملا اعتراف کیا۔
ان کی پاکستان سے بہت عمدہ بات چیت ہوئی ہے۔ ہم پاکستان کو نظرانداز نہیں کرسکتے کیونکہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔بھارت کے معاملے میں تو وہ پریقین تھے تاہم پاکستان سے بھی تجارت پر بات کی ہے، پاکستان کی خواہش ہے کہ امریکا سے تجارت کرے۔
پاکستانی ذہین لوگ ہیں۔ وہ حیرت انگیز اشیا بناتیہیں، حیرت ہے کہ پاکستان سے اچھے تعلقات ہونے کے باوجود امریکا اس ملک سے زیادہ تجارت نہیں کرتا۔
پاکستان اور بھارت کوئی چھوٹی موٹی نہیں، بڑی ایٹمی طاقتیں ہیں، دونوں ایک دوسرے سے سخت ناراض تھے، ادلے کا بدلہ ہورہا تھا، دونوں ملک زیادہ سے زیادہ قوت سے حملہ آور ہورہے تھے اور بات نیوکلیئر ہتھیاروں تک پہنچ سکتی تھی۔نیوکلیئر جنگ کا لفظ ہی غلیظ ہے، یہ وہ بدنما ترین چیز ہے جو کبھی رونما ہوسکتی ہے، انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک اس کے بہت قریب تھے کیونکہ ایک دوسرے سے نفرت عروج پر تھی تاہم اب دونوں فریق خوش ہیں۔
سفارتکاری کے بارے میں ٹرمپ نے بتایا کہ درحقیقت انہوں نے اپنے اہلکاروں سے کہا تھا کہ پاکستان اوربھارت کو ٹیلی فون کریں، تجارت اور ملاقاتوں کا آغاز کریں، فریقوں سے کہا کہ ہم تجارت کو بہت زیادہ بڑھائیں گے۔وہ تجارت کو دشمنیاں ختم کرنے اور امن قائم کرنے کیلئے استعمال کر رہے ہیں، وہ وعدوں پر عمل کرنے والے شخص ہیں۔
بھارت دنیا میں وہ ملک ہے جو سب سے زیادہ ٹیرف لگاتا ہے، انہوں نے دوسروں کیلئے کاروبار کرنا تقریبا ناممکن بنا دیا ہے تاہم اب بھارت بھی امریکا کے ساتھ ٹیرف سو فی صد کم کرنے پر تیار ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے