کالم

پاکستان ہے توہم ہیں!

قارئین کرام!”پاکستان ہے تو ہم ہیں“یہ چند الفاظ اپنے اندر ایک پوراخلاصہ بیان کرتے ہیں کہ کوئی بھی قوم اپنے وطن ،اپنی مٹی اور شناخت کے بغیر کچھ بھی نہیں ۔ پاکستان،پاکستانیت ،یہ سبز ہلالی پرچم ہماری پہچان ،ہمارامان اور ہمارافخر ہے ۔قوموں پرامتحانات آتے رہتے ہیں مشکل سے مشکل وقت بھی گزرجاتاہے اور کامیاب وہی ٹھہرتے ہیں جوصبر سے استقامت سے اپنے محاذ پرڈٹے رہتے ہیں۔بحیثیت مسلمان ہمارا ایمان ہے کہ مسلمان کبھی مصیبت سے نہیں گھبراتا۔اگراسلامی تاریخ کابغورجائزہ لیاجائے تومسلمانوں کے اوائلی ایام بہت مشکل اور کٹھن تھے آقائے دوجہاں،نبی مکرم ±ﷺ کے اصحاب کرامؓ پرکتنے مصائب اور مشکلات گزریں لیکن انہوں نے ہرامتحان میں اپنے صبر،ایمان اوراستقامت سے اسلام کیلئے کامیابی حاصل کی۔بانیان پاکستان کی تاریخ کا جائزہ لے لیں اپنا گھر،مکان،سب کچھ چھوڑکرہجرت کرنا کتنا کٹھن ہوتا ہے لیکن اگرایمان مضبو ط ہوتوقومیں پاکستان جیسا ملک بناتی ہیں۔پاکستان میں چندافراتفری پھیلانے والے بونے آئے روزمایوسی اور فیک پروپیگنڈاکے ذریعے پاکستان میں ہیجان کی کیفیت پیداکرناچاہتے ہیں اور خصوصاًپاکستانی نوجوان کو گمراہ کرنے کے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں لیکن انہیں یہ یادرکھناچاہیے کہ پاکستانی قوم اور خصوصاً نوجوانوں نے پاکستان کے ہرکٹھن سے کٹھن امتحان میں کامیابی حاصل کی اور پاکستانیت کی خاطر ،اس دھرتی ماں کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔گزشتہ روز ہی قلات میں پاکستان کے دُشمن اور انسانیت کے قاتلوں کیخلاف آپر یشن میں پاکستان کی چٹان صفت مسلح افواج کے 18جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ۔آفریں ہے اِن نوجوانوں کے والدین کواُن عظیم ماﺅں پررشک ہے کہ جنہوں نے اپنے بیٹوں کووطن کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی اور شہادت کے عظیم رتبہ پرفائض ہونے پراِن کے والدین سجدہ شکراداکرتے ہیں اور پاکستان کی حفاظت کیلئے اپنے مزید بیٹے دینے کی بھی بات کرتے ہیں ۔یہ جذبہ ،وطن سے محبت،پاکستان کیلئے قربانی ،ایسی عظیم مثالوں سے پاکستان کی تاریخ عبارت ہے ۔اِس حوالے سے وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہبازشریف نے کیاحوصلہ افزاءاور پاک فوج کے جوانوں کے حوالے سے کیاخوبصورت بات کی کہ ”مجھ سمیت پوری قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اپنی بہادر فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں“۔وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہبازشریف نے دورہ کوئٹہ پر نہ صرف شہداءکوخراج تحسین پیش کیا بلکہ زخمی فوجی جوانوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے دُشمن اورشرپسند عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں حکومت کے بلوچستان کی ترقی کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں۔بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے اور وفاقی حکومت کی اولین ترجیح میں شامل ہے۔آج جس طرح پوری دُنیا میں ترقی یافتہ ممالک مستقبل کے منصوبہ جات پر کام کررہے ہیں وہیں وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہبازشریف کی جانب سے شروع کیاگیا”اُڑان پاکستان “بھی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے جس طرح حکومت کی ایک سالہ کارکردگی سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوئی اور پاکستان ترقی کی جانب مبذول ہوا ہے اِس کے پیچھے وزیر اعظم اور اِن کی پوری ٹیم کی دِن رات کاوشیں شامل ہیں جہاں افواج پاکستان ، سیکیورٹی ادارے پاکستان کی حفاظت کیلئے قربانیاں پیش کررہے ہیں وہیں حکومت پاکستان ترقی کیلئے اپنابھرپور کرداراداکررہی ہے ۔جنوری 2025ءنئے سال کے آغاز کیساتھ ہی پاکستان میں مہنگائی کی شرح 9سال کی کم ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔ حکومتی بہترین اقدامات سے مہنگائی کی شرح مزید کم ہوکر2.4فیصد پر آگئی ہے ۔اِسی طرح بیرونی سرمایہ کاری میں بھی دِن بدن مزید بہتری آرہی ہے اور نئے نئے منصوبہ جات پر کام شروع ہورہاہے۔ گزشتہ روز ہی وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے وفد نے جناب سلطان بن عبدالرحمٰن المرشد، چیف ایگزیکٹو آفیسر کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ایس ایف ڈی کے چیف ایگزیکٹو نے سعودی وفد کے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ سی ای او، ایس ایف ڈی نے وزیراعظم کو جاری منصوبوں بشمول مہمند ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، مالاکنڈ ریجنل ڈویلپمنٹ پراجیکٹ، اور سعودی گرانٹس کے ذریعے فنڈ کیے گئے دیگر منصوبوں کے بارے پیشرفت سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے SFD کی حمایت کو سراہتے ہوئے، گرین انرجی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں SFD کے ساتھ اشتراک کردہ نئے منصوبوں کی رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا، جن کے ذریعے پاکستان کی پائیدار ترقی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ ایس ایف ڈی کے چیف ایگزیکٹو نے مشترکہ منصوبوں پر جلد کارروائی کی یقین دہانی کرائی اور اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ سعودی عرب، شاہی خاندان کی قیادت میں، پاکستان کو ہر ممکن مدد اور مسلسل تعاون فراہم کرے گا۔ پاکستان کی ترقی ، خوشحالی اورمستقبل انتہائی تابناک ہے لیکن اس سفر کومزید بہتر بنانے کیلئے بحثیت قوم ہم سب کویکجاں ہوکرکرداراداکرنا ہوگا اور پاکستان کے دُشمنوں،سازشیوں،اورمایوسی پھیلانے والے گروہوں کوبے نقاب کرنا ہوگا کیونکہ ہم سب کی پہچان پاکستان ہے پاکستان ہے تو ہم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے