پاکستان

پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی میں مزید بہتری پر اتفاق ہوا، وزیراعظم

ریاست کیخلاف سنگین اقدامات کی منصوبہ بندی کے ثبوت موجود ہیں ، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی میں مزید بہتری پر اتفاق ہوا ہے۔وزیراعظم کی زیرِ صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق کابینہ نے 16 مئی کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی۔وزیراعظم نے کابینہ کے ارکان کو دورہ ایران پر بریفنگ دی اور کہا کہ ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، ایران سے کم لاگت بجلی کی درآمد سے بلوچستان میں ترقی و خوشحالی آئے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ ”روڈ ٹو مکہ“ منصوبے سے پاکستانی عازمین کو حج کی بہترین سہولیات میسر ہوں گی۔شہباز شریف نے کہا کہ پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات فوری عوام تک پہنچائے جائیں، وزارتِ داخلہ اور ضلعی انتظامیہ دیگر اشیا کی قیمتوں میں کمی یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف سختی سے ایکشن لیا جائے، پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے کرایوں میں بھی کمی کی جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی یقینی بنائی جائے۔اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں راولپنڈی میں انشورنس ٹریبونل قائم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri