Site icon Daily Pakistan

پاک بھارت کرکٹ کھلاڑیوں کے درمیان باتیں؟ روہت شرما کا دلچسپ باتوں کا انکشاف

پاک بھارت کرکٹ کھلاڑیوں کے درمیان باتیں؟ روہت شرما کا دلچسپ باتوں کا انکشاف

پاک بھارت کرکٹ کھلاڑیوں کے درمیان آپس میں کیا باتیں ہوتی ہیں؟ بھارتی کپتان روہت شرما نے دلچسپ باتوں کا انکشاف کیا ہے، کہا کہ پاکستانی کرکٹروں سے ملتے ہی پوچھتے ہیں کہ زندگی کیسی گزر رہی؟ کون سی نئی گاڑی خریدی؟ وغیرہ۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل کپتانوں کی پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بھارتی کپتان روہت شرما نے گفتگو کی۔

پریس کانفرنس کے دوران دونوں کپتانوں نے ایک دوسرے کے بارے میں اظہار خیال کیا، جس میں انھوں نے ایشیا کپ کے دوران ایک دوسرے سے ملاقات کا احوال بتایا، اور ساتھ یہ بھی بتایا کہ پاکستانی اور بھارتی کرکٹ کھلاڑی آپس میں ملاقات کے وقت کیا بات چیت کرتے ہیں۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں سے ملتے ہیں تو فیملی کے بارے میں پوچھتے ہیں، پوچھتے ہیں کہ زندگی اور گھر میں کیا چل رہا ہے؟ زندگی کیسی گزر رہی ہے؟ کون سی نئی گاڑی خریدی؟ یہ سب باتیں ہوتی ہیں۔

اس موقع پر کپتان بابر اعظم نے کہا کہ روہت شرما عمر میں مجھ سے بڑے ہیں، کرکٹ میں ان کی خدمات ہیں اور یہ کافی عرصے سے کھیل رہے ہیں، کوشش کرتے ہیں کہ ان سے تجربہ لیں۔

Exit mobile version