خاص خبریں

پاک فوج نے بھارت کے مکروہ حملے کا جواب دے کر اس کو چاند رات بنا دیا، وزیراعظم

پاک فوج نے بھارت کے مکروہ حملے کا جواب دے کر اس کو چاند رات بنا دیا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دشمن نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش کی، بھارت کو بھرپورجواب دیا گیا۔ قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کے مکروہ حملے کا جواب دے کر اس کو چاند رات بنا دیا، بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے بھارت کے ساتھ تانے بانے ملتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے اس دوست ملک کے سفیر کو بلا کر ڈیمارش کیا جس نے ہماری پیش کش کی حمایت کی، بھارت کو جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت کی توفیق نہیں ہوئی، بھارت میں جعفر ایکسپریس واقعے پر مذاق اڑایا گیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ 24 کروڑ عوام کو مبارکباد دیتا ہوں کہ ہماری فوج 24 گھنٹے تیار تھی، بھارت نے جو طیارے خریدے تھے ان پر اس کو بہت ناز تھا، چند دن پہلے بھارت کے رافیل طیارے اڑے ہماری ایئر فورس نے ان کی کمیونی کیشن لاک کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے