پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پر امن احتجاج کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، افسران اپنی قانونی حد سے تجاوز نہ کریں۔پشاور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں بھی جائیں گے اور سڑکوں پر بھی احتجاج ہوگا، کوئی ہمیں احتجاج سے نہیں روک سکتا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کے خلاف ایکشن لے کر نفرتوں کو بڑھایا جا رہا ہے، احتجاج کرنے پر دہشت گرد قرار دیا جاتا ہے، موجودہ حکومت کے پاس ایسے اقدامات کا کوئی جواز نہیں۔سابق سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، ہماری لیڈر شپ کو ناجائز جیل میں رکھا جا رہا ہے۔
پاکستان
پرامن احتجاج کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، اسد قیصر
- by Daily Pakistan
- دسمبر 4, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 124 Views
- 2 مہینے ago