پرتھ ٹیسٹ میچ کے دوسرے آسٹریلوی ٹیم پاکستان کیخلاف 113.2 اوورز میں 487 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
دوسرا روز
پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے 346 رنز اور 5 وکٹوں کے نقصان سے اننگز کا آغاز کیا تاہم 141 کا اضافہ کرکے آسٹریلوی بیٹرز پویلین لوٹ گئے، کینگروز کی چھٹی وکٹ ایلکس کیری کی صورت میں گری جو 34 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، مچل اسٹارک 12، کپتان پیٹ کمنز 9، نتھین لائن 5 رنز بناکر پویلی لوٹ گئے۔ مچل مارش نے 90 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے ڈیبیو میچ میں 6، خرم شہزاد نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پہلا روز
پہلے روز اوپنر ڈیوڈ وارنر نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور عثمان خواجہ کے ہمراہ پہلی وکٹ کی شراکت میں 126 رنز بنائے تاہم خواجہ 41 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ مارنوس لبوشین 16، اسٹیو اسمتھ 31 اور ٹریوس ہیڈ 40 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر 164 رنز کی اننگز کھیل کر عامر جمال کا شکار بنے۔مچل مارش 15 اور الیکس کیری 14 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔