سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا۔اس حوالے سے پبلک پراسیکیوٹر نے لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کرائی جس کے مطابق راسخ الہی اور زارا الہی کا نام بھی ای سی ایل سے نکال دیا گیا ہے۔جسٹس شمس محمود مرزا نے پرویز الہی اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے درخواستیں عوامی وکیل کی رپورٹ کی روشنی میں نمٹا دیں۔واضح رہے کہ پرویز الہی اور دیگر کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پرویز الہی کے خلاف دائر مقدمات میں عدالتوں سے ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں، وہ 20 ستمبر سے 5 اکتوبر تک عمرہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔
خاص خبریں
پرویز الہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا
- by Daily Pakistan
- ستمبر 24, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 68 Views
- 3 ہفتے ago