پشاور میں نصیراللہ بابراسپتال میں مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔اس سلسلے میں میڈیکل سپریٹنڈنٹ پرغیرقانونی طور ہر 3کروڑ99لاکھ روپے نکلوالنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ سپرینٹنڈنٹ پر بیضابطگیاں چھپانیکیلیےآڈٹ ٹیم کو25لاکھ روپے رشوت دینے کا الزام بھی ہے۔اکاونٹس آفیسر کی جانب سے ایم ایس کورقم واپسی کیلیے خط بھیج دیا گیا ہے۔ خط میں تحریر کیا گیا ہے کہ جونیئرکلرک کے1کروڑروپیکیجعلی بل کلیئرکئیگئے ہیں جبکہ صحت کارڈکیبھی40لاکھ روپیغیرقانونی طورپرنکلوائے گئے،دوسری جانب مبینہ کرپشن پر ایم ایس ڈاکٹرنے محکمہ صحت کو خط لکھ دیا۔ایم ایس ڈاکٹر فخرالدین نے الزام لگایا ہے کہ اکاونٹس آفیسر محمد اللہ بلیک میلنگ کررہا ہے۔ جبکہ انہوں نے رقم قانونی طورنکال کرمتعلقہ لوگوں کوپہنچائی۔ایم ایس ڈاکٹر فخرالدین کا کہنا ہے کہ اکاونٹس آفیسر محمد اللہ کا دوست ہراسمنٹ میں ملوث تھا، اوروہ اپنے دوست کو بچانے کے لیے بلیک میلنگ کررہا ہے۔
پاکستان
پشاور میں نصیراللہ بابراسپتال میں مبینہ کرپشن کا انکشاف
- by Daily Pakistan
- نومبر 4, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 80 Views
- 1 مہینہ ago