سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پلاسٹک کے بے جا استعمال پر قابو پانے کیلئے سخت قانون سازی کی جاسکتی ہے۔لاہور سے جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب میں 22 نان زگ زیگ بھٹے گرادیے گئے، انسداد پلاسٹک بیگ مہم کے دوران 18ٹن پلاسٹک ضبط کی۔پنجاب کی سینئر وزیرنے مزید کہا کہ انسداد پلاسٹک بیگ مہم میں 4 ہزار 254 مقامات کا معائنہ کیا جبکہ 383 نوٹس جاری کیے گئے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 16صنعتی یونٹس سیل کیے گئے، 11 لاکھ 80 ہزار روپے کے جرمانے اور پلاسٹک بیگز کی خلاف ورزی پر 8 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کے 25 زیر تعمیر مقامات پر مسٹ اسپرنکلنگ سسٹم نصب ہے، پلاسٹک کے بیجا استعمال پر قابو پانے کیلئے سخت قانون سازی بھی کی جاسکتی ہے۔
پاکستان
پلاسٹک کے استعمال پر قابو کیلئے قانون سازی کی جاسکتی ہے، مریم اورنگزیب
- by Daily Pakistan
- فروری 17, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 63 Views
- 4 ہفتے ago