Site icon Daily Pakistan

پنجاب میں آٹے کا بحران:لاہور میں فی کلو قیمت140روپے تک پہنچ گئی

atta

پنجاب میں آٹے کا بحران:لاہور میں فی کلو قیمت140روپے تک پہنچ گئی

لاہور:گندم اور سرکاری آٹے کی دیگر صوبوں میں مہنگے داموں سمگلنگ کے باعث پنجاب میں آٹے کا بحران سنگین ہوگیا جبکہ چکی کا آٹا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ہمارے نمائندے کے مطابق پنجاب کے سرکاری آٹے کی اضافی رقم پر سندھ اور خیبرپختونخوا میں اسمگلنگ کا انکشاف سامنے آیا ہے اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 1295روپے والا سرکاری تھیلا 2400روپے میں اسمگل ہورہا ہے۔پنجاب میں آٹے کی دیگر صوبوں اسمگلنگ کے باعث صوبے بھر میں آٹا غائب ہوگیا ہے جبکہ لا ہور میں چکی کے آٹے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔بحران کے باعث لاہور میں چکی کا آٹا140روپے فی کلو جبکہ دس کلو کا تھیلا 1400اور بیس کلو کا تھیلا2800روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

Exit mobile version