پاکستان

پورٹ پر دالوں کو فوری کلیئرنس نہ ملی تو ملک میں دالوں کی قلت ہوجائے گی

پورٹ پر دالوں کو فوری کلیئرنس نہ ملی تو ملک میں دالوں کی قلت ہوجائے گی

کراچی کی ہول سیل مارکیٹوں نے خطرے کی گھنٹی بجادی،اگر پورٹ پر موجود دالوں کو فوری کلیئرنس نہ ملی تو ملک میں دالوں کی قلت ہوجائے گی۔ہمارے نمائندے کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں دالوں کا سٹاک صرف15دن کا رہ گیا ہے کراچی کے ہول سیل ڈیلرز نے دالوں کی قلت کا عندیہ دے دیا ہے۔ہول سیل ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈا لر کی قیمت بڑھنے کے باوجود ہمارے کنٹینرز ریلیز نہیں کئے جارہے ہیں۔پورٹ پر دالوں کے ہزاروں کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ میں دالوں کی قلت ہوگئی ہے۔ڈیلرز کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک قریب ہونے کی وجہ سے دالوں کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے اور اب رمضان میں اجناس کی قلت کا خدشہ ہے کیوں کہ درآمدی اجناس کے کنٹینرز پر تاحال ڈیمرج معاف نہیں ہوا اور ڈیمرج اور ڈیٹینشن کی وجہ سے اجناس کی لاگت سے25فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے