92

پولیس نے چار افراد کی اندوہناک قتل کی واردات میں ملوث دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا٫ اٹک پولیس اٹک پولیس ظالم قاتلوں کومنطقی انجام تک پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی ڈی پی اوراٹک سیدخالد ہمدانی کی میڈیاسےگفتگو

اٹک پولیس نے چار افراد کی اندوناک قتل کی واردات میں ملوث دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے پولیس ظالم قاتلوں کو منطقی انجام تک پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی یہ بات ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے اپنے آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکیا انہوں نے کہا کہ تھانہ انجراءکی حدود میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس پرقتل کی واردات میں ملوث ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیاگیاڈی پی او اٹک نے کہا کہ ڈی ایس پی جنڈغلام اصغرچانڈیو کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ انجراء غلام حسین ایس ایچ او تھانہ جنڈنیاز احمدایس ائی جہانزیب خان انچارج آئی ٹی لیپ ایس آئی احمد نواز ایس آئی محمد طفیل اوراےایس ائی محمد ایوب پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئیں جنہوں نے 72 گھنٹے کے قلیل وقت میں دن رات محنت کرکے اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے قتل کی اندوہناک واردات میں ملوث دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے دوران تفتیش پولیس نےمشتاق احمد شاہد قوم پٹھان سکنہ دکھنیرتحصیل جنڈضلع اٹک ٹیچر گورنمنٹ مڈل سکول گڑدی جو کہ قتل کی وادات میں ملوث ملزمان کو پناہ دینے کے الزام میں مقدمے میں ملوث تھاکو بھی آتشیں اسلحہ سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیاہےذی پی او اٹک نے بتایا کہ قتل کی اس اندوہناک واردات میں ملوث دیگر ملزمان کوبھی بہت جلدگرفتاکرلیاجائےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں