ٹھٹھی شریف کےنزدیک "سخی دربار”شیل پٹرول پمپ پر دو ڈاکووں راولپنڈی سے تعلق رکھنے والےاحسن شیخ نامی بیوپاری سے دو لاکھ ستر ہزار روپےلوٹ کر فرار ہو گئے۔جانوروں کا بیوپاری احسن شیخ بھکر سے سی پیک کے راستے راولپنڈی جانے کےلئے مزکورہ پٹرول پمپ پر رکاتھا۔اسی دوران کار میں سوارپولیس کے روپ میں دو ڈاکو وھاں پہنچ گئے۔اور مزکورہ بیو پاری کو کہا کہ ھم پولیس والےہیں تمھاری تلاشی لینی ھے۔چنانچہ تلاشی لینےکے بہانےدونوں ڈاکوؤں بیوپاری سے دو لاکھ ستر ھزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مطابق ڈاکو سلور رنگ کی کار میں سوار تھے اور اس کا نمبر 216 بتایا گیا ھے داؤدخیل پولیس موقع پر پہنچ گئ.علاقے کی ناکہ بندی کرلی گئ۔
علاقائی
پولیس کےروپ میں ڈاکوؤں نےٹھٹھی کے نزدیک پنڈی کے بیوپاری سے 270000 روپے لوٹ لئے
- by Daily Pakistan
- ستمبر 3, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1287 Views
- 2 سال ago