کھیل

پہلا ٹی20: افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

شاداب خان نے ٹی20 میں 100 وکٹ لینے کو خواب قرار دے دیا

شارجہ: افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ افغانستان کی پاکستان کے خلاف کسی بھی بین الاقوامی میچ میں پہلی فتح ہے۔شارجہ میں کھیلے جانے والے ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان نے 93 رنز کا مطلوبہ ہدف 18 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ افغانستان کی جانب سے محمد نبی 38 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ نجیب اللہ زدران 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ رحمان اللہ گرباز 16، ابراہیم زدران 9 اور کریم جنت 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے احسان اللہ نے 2 جبکہ نسیم شاہ اور عماد وسیم نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان ہر 92 رنز بنائے، قومی ٹیم کی جانب سے عماد وسیم 18، صائم ایوب 17، طیب طاہر 15 اور کپتان شاداب خان 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی، مجیب الرحمان اور محمد نبی نے 2، 2 جبکہ کپتان راشد خان، عظمت اللہ عمر زئی اور نوین الحق نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے