پاکستان

پہلگام فالس فلیگ، کشمیریوں کی پاکستان سے محبت کی ایک گواہی

پہلگام فالس فلیگ، کشمیریوں کی پاکستان سے محبت کی ایک گواہی

مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، یہ حقیقت دن بہ دن واضح ہو رہی ہے۔ حالیہ ایک واقعے میں، مقبوضہ کشمیر کی ایک خاتون نے پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "جیسے آپ کے دل میں ہندوستان ہے، ویسے ہی کشمیریوں کے دل میں پاکستان ہے۔” یہ نہ صرف ایک جذباتی اظہار تھا بلکہ ایک تاریخی حقیقت کی عکاسی بھی کرتا ہے۔
یہ واقعہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ کشمیری عوام کی محبت اور وابستگی پاکستان سے کتنی گہری ہے۔ اس دوران، جب بھارتی ہندو نے اس خاتون کی بات سنی، تو وہ بول پڑا کہ "یہ صرف ایک سوچ کی لڑائی ہے۔” لیکن مقبوضہ وادی کشمیر کی اس خاتون نے اپنے موقف کو ثابت کرتے ہوئے یہ واضح کر دیا کہ جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کی بنیاد دو قومی نظریہ ہے، جو پاکستان کے قیام کی اساس بھی ہے۔
مذہبی سکالرز اور دانشوروں کے مطابق، یہ بات کہ کشمیری مسلمان پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں، نہ صرف ایک جذباتی وابستگی ہے بلکہ اس کی جڑیں تاریخ، مذہب اور ثقافت میں گہری ہیں۔ کشمیر کی وادی میں رہنے والے مسلمانوں کی پاکستان کے ساتھ وفاداری، ایک مضبوط پیغام دیتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستانیوں کے لیے محبت اور یکجہتی کا جذبہ کبھی نہیں مٹ سکتا۔
اس واقعے نے یہ بھی ثابت کر دیا کہ کشمیریوں کی پاکستان سے محبت صرف الفاظ تک محدود نہیں ہے، بلکہ وہ اسے اپنے خون میں بسائے ہوئے ہیں۔ یہ ایک یاد دہانی ہے کہ کشمیر کی آزادی اور پاکستان کے ساتھ کشمیریوں کا رشتہ ایک ناقابل شکست حقیقت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے