خاص خبریں

پہلگام واقعہ،پاکستان نے بھارتی الزامات مسترد کردیئے، دنیا سے خطے میں امن کیلئے کردار کرنے کا مطالبہ

پہلگام واقعہ،پاکستان نے بھارتی الزامات مسترد کردیئے، دنیا سے خطے میں امن کیلئے کردار کرنے کا مطالبہ

نیویارک:پاکستان نے پہلگام واقعہ پر بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا۔پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نینیویارک میں اقوام متحدہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا جان لے پاکستان کا پہلگام واقعہ سے کوئی تعلق نہیں، دنیا اس واقعہ کی صاف شفاف تحقیقات کرے پاکستان مکمل تعاون کرے گا۔
عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سالمیت اور دفاع کیلئے مکمل تیار ہے، بھارت نے یکطرفہ طور پر ورلڈ بینک کے توسط سے طے پانے والے سندھ طاس معاہدے کو ختم کیا، پانی زندگی ہے، جنگوں میں استعمال ہونے والا ہتھیار نہیں، ماضی میں لڑی جانے والی جنگوں کے دوران بھی دریاں کا پانی نہیں روکا گیا۔
24 کروڑ پاکستانیوں کا انحصار ان دریاں پر ہے، اگر پانی روکا گیا تو نتائج کا ذمہ دار بھارت ہو گا، جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا خطے میں امن قائم نہیں ہو گا، مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
پاکستان کے مستقل مندوب نے یہ بھی کہا ہے کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ ہے، بھارت کے حالیہ اقدامات پر شدید تحفظات ہیں، دنیا خطے میں امن کے قیام کیلئے کردار ادا کرے، پاکستان کی درخواست پر اجلاس بلانے پر سلامتی کونسل کے مشکور ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے