Site icon Daily Pakistan

پہلے امریکہ کیخلاف نعرے لگوائے، پھر۲۵ ہزارمیں لابنگ فرم ہائر کی، مریم نواز

تھوڑا سا بھی احساس ہے، اللّہ سے ڈر نہیں لگتا؟ مریم کا وزیراعظم سے سوال

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا ہمارے ملک پر آفت آئی ہوئی ہے، حکومت سیلاب زدگان کے لیے پوری کوشش کررہی ہے، شہباز شریف کی کسی صوبے میں حکومت نہیں لیکن وہ ہر جگہ جا رہے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، اب سیلاب آگیا، ملک پر آفت آئی، سیلاب زدگان کے لیے حکومت کوشش کر رہی ہے، شہباز شریف کی کسی صوبے میں حکومت نہیں، وہ پھر بھی ہر جگہ جا رہے ہیں اور سیلاب متاثرین کے لیے کام کررہے ہیں ، اور عمران خان صرف فوٹو سیشن کے لیے متاثرین کے پاس گئے، عمران خان نے 5 ارب روپے سوشل میڈیا سے جمع کیے اور انہیں میں بانٹ دیئے
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا طلال چوہدری، دانیال عزیز اور نہال ہاشمی کو تو معافی نہیں ملی، عدالت کو دیکھنا چاہیے کہ وہ ایک فتنے کو کیوں موقع دے رہے ہیں
مریم نواز نے مزید کہا کہ الیکشن اپنے وقت پر ہونا چاہیے، حکومت عمران خان کی بات نہ سنے یہ پاکستان کی تباہی ہے، کسی فارن فنڈڈ فتنے کے جتھے لا کر پریشر ڈال کر الیکشن کی بات منوانے کی کوشش کو ناکام بنایا جائے، اگر عمران خان کو الیکشن کی تاریخ چاہیے تو اسمبلیاں توڑیں اورانتخابات میں چلے جائیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا حکومت کو نہ عمران خان کی بات سننی چاہیے اور نا ہی اسے اسٹیک ہولڈر سمجھنا چاہیے کیونکہ وہ شخص پاکستان کی تباہی ہے، اسٹیک ہولڈر نہیں ہے۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مذہبی انتشار پھیلانے والے آج ہم پر الزام لگا رہے ہیں، یہ لوگ مجمع میں مذہب کو استعمال کرتےہیں، احسن اقبال عمران خان کے پھیلائے مذہبی انتشار کا شکار ہوئے انہیں گولی لگی، مذہب کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرنا بری بات ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان لوگوں کو للکارتے ہیں، غلط بیانی کرتے ہیں، کسی کی عزت اچھال کر معافی مانگ لینا عمران خان کا وطیرہ رہا ہے۔ عمران خان کو ان سونگر جس نے بھی کرایا، اپنے کوچ کا نام بتائیں، عمران خان کو تھپکیاں دی جارہی ہیں، اگر یہ تھپکیاں نہ ہوں اور جن کے لاڈلے ہیں وہ انہیں چھوڑ دیں تو ان سے 3 دن میں نمٹ لیں گے
عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا پاکستان کے دشمنوں نے اسے فنڈ کیا ہے، اس شخص کو سیاست، اخلاقی اقدار اور نوجوانوں کو تباہ کرنے کے لیے لانچ کیا گیا، یہ پاکستان کی معیشت میں سرنگیں بچھا کر چلا گیا ہے، جاتے ہوئے اس نے خود ہی آئی ایم ایف کے معاہدے کی خلاف ورزی کی، جس طرح یہ اداروں پر حملہ آور ہو رہا ہے ایسا کوئی پاگل انسان ہی کر سکتا ہے، آج اپنا سی وی لے کر گھوم رہے ہیں، بیساکھیاں ڈھونڈ رہے ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹینشن سے متعلق سوال پر مریم نواز کا کہنا تھا جب جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن کا وقت آئے گا تب اس پر تبصرہ کروں گی، یہ بحث اس شخص نے چھیڑی ہے جو فتنہ خان ہے، آپ نے آئینے میں اپنا مکروہ چہرہ دیکھا ہے؟
انہوں نے کہا کہ فتنہ خان نے نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے، جب وہ حکومت میں تھے تو ایک پیج پر تھے، جب حکومت سے نکلے تو میر جعفر اور میر صادق کہا، جانور کہا، پہلے آپ خاتون جج کی جلسے میں تذلیل کریں پھر معافی مانگ لیں، ایسا نہیں ہو گا۔
ملکی معیشت سے متعلق سوال پر مریم نواز کا کہنا تھا معیشت کو بحال کرنے کے لیے چند سال لگیں گے، چند مہینوں میں یہ کام نہیں ہو سکتا، حکومت نے مشکل فیصلے لیے، بھلے میں ان فیصلوں کو سپورٹ کروں یا نہ کروں، شہباز شریف اور ان کی ٹیم نے ملکی معیشت کو تباہی اور ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، ابھی تو صرف معیشت بچانے کے لیے فائر فائٹنگ ہو رہی ہے، الیکشن کے بعد جب ۵ سال کے لیے حکومت آجائے گی تو وہ اپنے فیصلے لے گی۔
مریم نواز کا کہنا تھا میری پہلی ذمہ داری عوام ہیں، میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو سپورٹ نہیں کرتی، حکومت سے درخواست کرتی ہوں کو بجلی کے بلوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کشمیر کا سودا کرنے والا عمران دوسروں پر پوائنٹ اسکورنگ نہ کرے، پہلے امریکا مخالف نعرے لگوائے اب ۲۵ ہزار ڈالر دیکر لابنگ فرم ہائر کی، عمران بتائیں رابن رافیل کو کیا بتایا ہے۔

Exit mobile version