Site icon Daily Pakistan

پیٹرول پر سبسڈی ، آئی ایم ایف نے حکومت کی ابتدائی تجویز مسترد کردی

پیٹرول پر سبسڈی ، آئی ایم ایف نے حکومت کی ابتدائی تجویز مسترد کردی

پیٹرول پر سبسڈی ، آئی ایم ایف نے حکومت کی ابتدائی تجویز مسترد کردی

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پیٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کردی ، آئی ایم ایف نے حکومت کی جانب سے موٹرسائیکل اور آٹھ سو سی سی سے کم گاڑیوں کے لیے سستے پیٹرول کی اسکیم پر شدید اعتراض کیا ہے ۔ آئی ایم ایف نے سوال اُٹھایا کہ اس اسکیم کیلئے کتنی سبسڈی درکار ہوگی ؟ وہ کہاں سے آئیگی اور اس کے کتنے کنزیومر ہوں گے ، اسکیم میں کتنا نقصان ہوگا؟ آئی ایم ایف نے اس حوالے سے حکومت سے مکمل پلان مانگ لیا ہے ۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا جس میں آئی ایم ایف نے پیٹرول پر سبسڈی کا نظرثانی شدہ پلان تیار کرنے پر زور دیا جبکہ آئی ایم ایف غریب طبقے کو زیادہ موثر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر زور دیا ہے ۔

Exit mobile version