Site icon Daily Pakistan

پیپر ڈسپلے کے ساتھ دنیا کا پہلا آنکھ دوست اسمارٹ فون

بیٹری تیزی سے خرچ کرنے والی مشہور ایپ کی نشاندہی

بیٹری تیزی سے خرچ کرنے والی مشہور ایپ کی نشاندہی

بیجنگ: چینی کمپنی ٹی سی ایل غیر روایتی اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ بنانے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے اور اب اس نے نئی پیپر ڈسپلے ٹیکنالوجی کے تحت اسمارٹ فون پیش کیا ہے جو بینائی متاثر کرنے والی نیلی روشنی خارج نہیں کرتا۔اس ٹیکنالوجی کو این ایکس ٹی پیپر کا نام دیا گیا ہے جو عام اسمارٹ فون کی طرح تمام رنگوں کو اچھی طرح دکھاتی ہے جسے برقی کاغذ بھی کہا جاسکتا ہے۔ ٹی سی ایل ایک عرصے سے پیپر ڈسپلے ٹیکنالوجی پر کام کر رہی ہے اور مزید بہتر ڈسپلے کے ساتھ اب دو اسمارٹ فون پیش کیے ہیں۔تین سال قبل اسی کمپنی نے 8 انچ کا ٹیبلٹ پیش کیا تھا جس سے بلیو لائٹ کا اخراج نہ ہونے کے برابر تھا۔ ایک جانب تو یہ آنکھ میں تکلیف یا طبی نقصان کی وجہ نہیں بنتا تو دوسری جانب اس میں تمام رنگ اپنی آب و تاب کے ساتھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ اس طرح پہلے ان رنگوں کو دکھانا کسی بھی ای اِنک ٹیکنالوجی سے ممکن ہی نہ تھا۔ٹی سی ایل کے انجینیئر بتاتے ہیں کہ انہوں نے ایل ای ڈی سے نیلی روشنی کے اخراج کو کچھ اس طرح تبدیل کیا ہے کہ وہ کسی بھی طرح بصارت کو متاثر نہیں کرتا۔ اندازہ ہے کہ اس سے بلیو روشنی کا اخراج 61 فیصد تک کم ہوتا ہے اور اسکرین کے معیار پر کوئی فرق نہیں ہوتا۔پھر کسی بھی زاویے اور روشنی میں دیکھنے سے اسکرین ڈسپلے متاثرنہیں ہوتا جس کے لیے کاغذ جیسے ڈسپلے پر نینوجسامت کی ایک تہہ بھی بچھائی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق مجاز اداروں نے سند دے کر ان کی ٹیکنالوجی کی بصارت دوست ہونے کی تصدیق کی ہے۔

Exit mobile version