Site icon Daily Pakistan

پیپلز پارٹی بائی الیکشن نہیں کروانا چاہتی ہے، حافظ نعیم الرحمان

پیپلز پارٹی بائی الیکشن نہیں کروانا چاہتی ہے، حافظ نعیم الرحمان

پیپلز پارٹی بائی الیکشن نہیں کروانا چاہتی ہے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بائی الیکشن نہیں کروانا چاہتی ہے۔الیکشن کمیشن نے کراچی میں 11 یونین کونسلز پر ضمنی الیکشن سے متعلق جماعت اسلامی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اس وقت الیکشن کمیشن کی ساکھ پر بہت بڑا سوال ہے۔انہوں نے کہا کہ دو مہینے ہوگئے الیکشن کمیشن سے انصاف نہیں مل سکا، اس بات کو تقویت مل رہی ہے کہ پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن پر اثر انداز ہورہی ہے۔امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ 11 یوسیز پر ضمنی انتخاب نہیں ہوا، یہ الیکشن کمیشن کیلیے سوالیہ نشان ہے، قومی ادارے کی ساکھ تباہ ہورہی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ آج ہمارے وکلاء الیکشن میں پیش ہوئے، جس کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی نے جعلی فارم 11 بنانا شروع کیے الیکشن کمیشن اس حوالے سے فارنزک آڈٹ کروائے۔انہوں نے کہا کہ بیگ کھلے ہوئے ہیں اور ڈبل اسٹیمپ لگی ہوئی ہے، صرف جماعت اسلامی کے ووٹ خراب کیے گئے۔امیر جماعت اسلامی نے شہر قائد کی 10 بڑی شاہراہوں پر احتجاج کرنے کا بھی اعلان کیا۔

Exit mobile version