Site icon Daily Pakistan

پی سی بی کی ڈائریکٹر ایچ آر سرینا آغا عہدے سے مستعفی ہوگئیں

pcb wall

پی سی بی کی ڈائریکٹر ایچ آر سرینا آغا عہدے سے مستعفی ہوگئیں

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈائریکٹر ایچ ار سرینا آغا عہدے سے مستعفی ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی رمیزراجا کے دور میں ڈائریکٹر ایچ آر تعینات ہونے والی سرینا آغا گزشتہ روز بورڈ آفیشلز سے الوداعی ملاقات کر کے گھر چلی گئیں۔بورڈ مینجمنٹ میں تبدیلی کے بعد انہوں نے باعزت طریقے سے اب گھر جانے کا فیصلہ کیا جس کی اعلیٰ حکام نے تصدیق کردی ہے۔دوسری جانب سرینا کی جگہ نئے ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز کی تعیناتی کا اشتہار جلد دیا جائے گا۔اطلاعات کے مطابق اگلے ہفتے کرکٹ بورڈ کے دوسرے ڈائریکٹرز اور جنرل مینیجرز کی طرف سے بھی استعفیٰ متوقع ہیں بصورت دیگر ان کی چھٹی ہونے کا قوی امکان ہے۔واضح رہے کہ مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل کے بعد چیف سلیکٹر محمد وسیم کو برطرف کر کے شاہد آفریدی کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

Exit mobile version