بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27°C
Friday, 16 October 2026 | پاکستان: 6 جمادی الاول 1448

پی ٹی آئی، پی ڈی ایم میں اتفاق رائے کی ضرورت ہے، وزیر مملکت خزانہ

Monday, 12 June, 2023

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خزانہ نے زور دیا ہے کہ پی ٹی آئی، پی ڈی ایم سمیت تمام جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر مملکت خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے نئے بجٹ پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نیا بجٹ آئی ایم ایف فریم ورک کے خدوخال کے مطابق بنایا گیا ہے، جس میں جی ڈی پی گروتھ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے اقدامات شامل ہیں۔عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے، نئے بجٹ میں 223 ارب روپے کے ٹیکس اقدامات لیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ منی بجٹ کے اقدامات ابتدائی طور پر چار ماہ کیلئے تھے، اب یہ اقدامات اگلے پورے سال رہیں گے۔وزیر مملکت خزانہ نے کہا کہ میثاق معیشت وقت کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی، پی ڈی ایم سمیت تمام جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *