قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کی گرفتاری کے معاملے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کی تقریر کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے مداخلت کرتے ہوئے اپنی سیٹ سے اٹھ کر شو شرابہ شروع کردیا۔پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ اراکین آج پارلیمنٹ ہاس میں بڑی مشکل سے پہنچے، رات کو جو ہوا وہ آپ کے سامنے ہیں، جمہوریت میں گرفتاری کوئی بڑی بات نہیں، بانی پی ٹی آئی 4 گولیاں کھا کر بھی جیل میں ہے۔میرا مقدمہ سیاست کا نہیں بلکہ پارلیمنٹ کا مقدمہ ہے، کل رات کوجو ہوا پارلیمنٹ ہاس میں اراکین کا پناہ لینا پڑی، ایوان میں نقاب پوش آئے پارلیمنٹ کی مسجد سے اراکین کو گرفتار کیا، پارلیمنٹ کے منہ پر جو دھبہ کل رات کو لگایا ہے وہ 9 مئی سے بھی بڑا ہے، یہ حملہ اسپیکر اور وزیراعظم شہبازشریف پر ہے۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ مجھے یاد ہے جب ہم چیخ چیخ کر کہتے تھے پارلیمنٹ پر حملے نہ کریں، ہم کہتے رہے کہ کل کو آپ یہ باتیں کریں گے، سعدرفیق نے کہا کہ ہم آپ سے اپیل کرتے ہیں ایسے کام نہ کریں، ہماری بہن بیٹیوں کی گرفتاری کے لیے ہوٹلوں کے دروازے نہ توڑیں۔رانا تنویر کا کہنا تھا کہ اچکزئی صاحب کہنے کو جمہوریت کے لیے لڑتے ہیں لیکن وزیراعظم کو بے ایمان کہا، عدم اعتماد کے وقت 5 منٹ میں اسمبلی ختم کی اس وقت جمہوریت نہیں تھی، کیا آپ کو عدم استحکام کے لیے ووٹ ملے یا 9 مئی کے لیے ووٹ ملے، کسی کی ماں بہن کو نہیں چھوڑا یہ کیسا کلچر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ علی محمد خان آج بھی موقع ہے ان کو سمجھائیں، اختلاف رائے یہ نہیں کہ میں نہیں تو پاکستان نہیں، آج ایوان کی عزت و تکریم سب کو یاد آرہی ہے، بلاول بھٹو نے کہا نہیں تھا کہ عمران خان قدم بڑھا تمہارے ساتھ ہیں، شہباز شریف نے کیا ان کو مذاکرات کی دعوت نہیں دی؟۔
خاص خبریں
پی ٹی آئی اراکین کی گرفتاری ، خواجہ آصف کی تقریر کے دوران قومی اسمبلی مچھلی بازار بن گیا
- by Daily Pakistan
- ستمبر 10, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 158 Views
- 1 مہینہ ago