پاکستان

پی ٹی آئی میں موجود لوگ نظریاتی نہیں پلانٹڈ ہیں، فواد چوہدری

پی ٹی آئی میں موجود لوگ نظریاتی نہیں پلانٹڈ ہیں، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں موجود لوگ نظریاتی نہیں پلانٹڈ ہیں۔ جہلم کے علاقے دینہ میں پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے پی ٹی آئی میں پلانٹ کیے گئے رہنماوں کا تذکرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں موجود لوگ نظریاتی نہیں پلانٹڈ ہیں، سلمان اکرم راجا، شیخ وقاص اور دیگر لوگ نظریاتی نہیں۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سلمان اکرم راجا کی دلچسپی اپنے پیسوں سے ہے، پارٹی کو ملنے والی فنڈنگ کا کبھی آڈٹ نہیں کرایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ریلیز کمیٹی بنا رہے ہیں، ریلیز کمیٹی میں تمام وہ لوگ ہوں گے جنہیں زبردستی پی ٹی آئی سے الگ کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے