بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 13 November 2026 | پاکستان: 4 جمادی الثانی 1448

پی ٹی آئی کو قائل نہیں کیا جاسکتا ، رانا ثنا ء اللہ

Sunday, 20 October, 2024

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ان کا موقف ہے کہ پی ٹی آئی کو قائل نہیں کیا جاسکتا، اتفاق کرنا، مذاکرات کرنا پی ٹی آئی کی سیاست نہیں، انہیں وہی کرنا ہے جو وہ دس سال سے کررہے ہیں۔ آ رہے ہیںاسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آج بھی وہاں کچھ اور بات کی ہے اور بہانہ بنایا ہے کہ وہ مشاورت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کوشش ہے کہ مولانا صاحب کو پھنسایا جائے لیکن مولانا کو اس طرح دھوکہ دینا ان کے بس کی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی متفق نہ ہوئی تو مولانا فضل الرحمان اپنا مسودہ پیش کریں گے، امید ہے مولانا فضل الرحمان۔پیچھے نہیں ہٹیں گے، مولانا فضل الرحمان آج جلسے میں ضرور آئیں گے اور ووٹ ڈالیں گے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کابینہ کی رائے ہے کہ جس مسودے پر مولانا سے اتفاق ہو وہ پیش کیا جائے، متفقہ مسودہ پیش نہ ہونے کی صورت میں حکومتی مسودہ پیش کرنے کی رائے ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *