Site icon Daily Pakistan

پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی ، امریکہ سے مراسلہ جاری

ایوان وزیراعلیٰ سے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، خود باقاعدگی سے جائزہ، پرویز الٰہی

کیلیفورنیا کی قانون ساز اسمبلی کی کمیٹی کے سربراہ کرس آر ہولڈن نے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے نام مراسلہ جاری کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کریس آر ہولڈن نے مراسلے میں پنجاب اورکیلیفورنیا کے درمیان سسٹر اسٹیٹ ریلیشن شپ معاہدے پر دستخط کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو کیلیفورنیا کے دورے کی دعوت دی ہے۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کرس آر ہولڈن کا کہنا تھا کہ معاہدے پر دستخط کی باقاعدہ دعوت دینے پر بے حد خوشی ہے، امید ہے کہ آپ کی قیادت میں معاہدے پر جلد دستخط ہوں گے۔
دوسری جانب چوہدری پرویزالٰہی کی زیر صدارت اجلاس میں سسٹر اسٹیٹ ریلیشن شپ معاہدے کا جائزہ لیاگیا جہاں چیئرمین پی اینڈ ڈی سلمان غنی نے معاہدے کی تفصیلات اور جزئیات سے آگاہ کیا، اجلاس میں وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ معاہدے سے پنجاب اورکیلیفورنیا کے درمیان تجارتی، معاشی اور کاروباری تعلقات میں اضافہ ہوگا، پنجاب اور امریکی ریاست کیلی فورنیا کے مابین دوطرفہ سرمایہ کاری بڑھے گی جبکہ تعلیم، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ماحولیات اور ثقافت کے شعبوں میں بھی تعلقات کو فروغ ملے گا۔
پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ کیلیفورنیا کی قانون ساز اسمبلی معاہدے کی قرارداد منظور کر چکی ہے، معاہدے کوحتمی شکل دینے کیلئے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ میں خصوصی سیل بنایا جائے گا۔

Exit mobile version