Site icon Daily Pakistan

پی پی پی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو غریب عوام کے حقوق کی بات کرتی ہے،سردار سلیم حیدر خان

sardar saleem haider

پی پی پی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو غریب عوام کے حقوق کی بات کرتی ہے،سردار سلیم حیدر خان

حسن ابدال:پاکستان پیپلز پارٹی وفاق پاکستان کی علامت ہے اوربلاول بھٹو زرداری استحکام پاکستان کی ضمانت ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر وزیر مملکت سردار سلیم حیدر خان نے حسن ابدال سٹی میں ایک شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں جوق در جوق عوام کی شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو غریب عوام کے حقوق کی بات کرتی ہے اور انکے مسائل کے حل کے لئے جب بھی پیپلز پارٹی کو اقتدار ملادن رات کام کرتی ہے سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ آج سید افتخار حسین شاہ عرف باوا جی سرکار کی مہربانی سے حسن ابدال سٹی میں شہر کی مشہور و معروف اور سب سے بڑی برادری عبدالواحد،ضمیر احمد،حاجی طیب،حاجی صغیر احمد،ابرار احمد،حاجی محمد صالح اور مبین علی نے اپنی برادری اورساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں ایک بہت بڑے جلسہ عام میں شمولیت کااعلان کیا اور وفاقی وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل سردار سلیم حیدر خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کیا اس موقع پر وزیر مملکت نے کہا کہ نئے شامل ہونے والے معزز دوستوں کو میں یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان پیپلز پارٹی محبت کرنے والی جماعت ہے انشااللہ میں آپکی توقعات سے بڑھ کر آپ لوگوں کی خدمت کروں گا اس موقع پر ضلعی صدر سردار اشعر حیات خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس شمولیت سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ لوگوں کے دلوں میں پیپلز پارٹی کی محبت موجود ہے میں حسن ابدال کی اس معزز اور معروف برادری کو یقین دلاتا ہوں کہ چوبیس گھنٹے میرے دروازے آپ کے لئے کھلے ہیں اشعر حیات خان نے کہا کہ مبین علی کی بہادری و جرات کو دیکھتے ہوئے دیگر نوجوان بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے شمولیتی جلسہ سے سردار ذوالفقار حیات خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے حسن ابدال شہر میں ایک مضبوط دھڑے کی حمایت حاصل ہو گئی ہے میں اب پہلے سے زیادہ ان دوستوں کے ساتھ مل کر عوام کی خدمت کروں گا جلسہ عام سے پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ومیڈیا ایڈوائزر ٹواسٹیٹ منسٹر مظہر حسین بابر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بھر پور اور کامیاب جلسہ منعقد کرنے،اور پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبین علی،حاجی طیب او ر انکی برادری کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ آنے والے جنرل الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی ملک بھر میں تاریخی کامیابی حاصل کرے گی اور بلاول بھٹو زرداری ملک کے آئندہ وزیر اعظم ہونگے انہوں نے کہا کہ مجھے مبین علی میں چھپا ہوا ایک نوجوان لیڈر دکھائی دے رہا ہے جلسے سے عرفان قریشی،حاجی شفیق،حاجی طیب،مبین علی نے بھی خطاب کیا۔اس جلسہ عام میں عوام کی بہت بڑی تعدداد پر جوش انداز میں جئے بھٹو کے نعرے لگائے اس موقع پرسید باقر حسین شاہ آف پنڈ نصرالہ،ملک اسد،ملک اظہر علی خان،ملک ضیافت علی، ڈویژنل کوآرڈینیٹر خان قربان خان بہلول،سردار ظہیر خان کھٹڑ،طارق ایم قادری،ابرار حسین صابرفتح جنگ،اسفند علی،شیخ عمیر،شیخ حاشر،واصف علی،احمد مجتبیٰ،فرات علی،حامد رضا،اصغر علی،علی حیدر،منیب احمد و دیگر نے شرکت کی آخر میں باوا سید افتخار حسین شاہ نے ملک وقوم اور سردار سلیم حیدر خان کی کامیابی و کامرانی کی خصوصی دعا کروائی۔

Exit mobile version