بانی سردار خان نیازی

🌤 Ashburn 6.7°C
Monday, 16 November 2026 | پاکستان: 7 جمادی الثانی 1448

چارسدہ پولیس وین کے قریب خودکش دھماکہ ، تمام اہلکار محفوظ رہے

Thursday, 14 November, 2024

چارسدہ میں پولیس وین کے قریب خودکش دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کے علاقے اخون ڈھیری میں پولیس وین کے قریب خودکش دھماکا ہوا، دھماکے سے پولیس اہلکار اور وین محفوظ رہی۔حکام کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، رش نہ ہونے کے باعث دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، خودکش بمبار نے پولیس وین گزرنے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔پولیس حکام کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، دھماکے سے متعلق مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *