Site icon Daily Pakistan

چترال میں امریکی شہری نے 2 کروڑ 20 لاکھ روپے دیکر مارخور کا شکار کر لیا

چترال میں امریکی شہری نے 2 کروڑ 20 لاکھ روپے دیکر مارخور کا شکار کر لیا

چترال کے علاقے طوشی شا شا کنزروینسی کے مقام پر امریکی شہری نے 2 کروڑ 20 لاکھ روپے دیکر مار خور کاشکار کر لیا۔

ڈویژنل فارسٹ آفس (ڈی ایف او) چترال کےمطابق امریکی شہری نے 2 کروڑ 20 لاکھ روپے دیکر 9سالہ مارخور کا شکار کیا۔

ڈی ایف او کے مطابق شکار کیے گئے مارخورکے سینگوں کی لمبائی 45 انچ ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے روسی شہری نے بھی ایک ماخور کا شکارکیا تھا۔

Exit mobile version