بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 10 October 2026 | پاکستان: 29 ر بیع الثانی 1448

چیف آف اسٹاف بحرین ڈیفنس فورس کی امیرالبحر سے نیول ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات

Tuesday, 2 September, 2025

اسلام آباد:بحرین ڈیفنس فورس کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ذیاب بن صقر النعیمی نے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ نیول ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر امیر البحر نے چیف آف اسٹاف بحرین ڈیفنس فورس کا استقبال کیا۔ملاقات کے دوران دونوں عسکری رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، جس میں علاقائی بحری سلامتی، دفاع، تربیت اور مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز میں تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔
ایڈمرل نوید اشرف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی اور امن کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔لیفٹیننٹ جنرل النعیمی نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کے عزم کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔پاکستان اور بحرین کے مابین بحری تعاون بالخصوص میری ٹائم سیکیورٹی اور پیشہ ورانہ تربیت کے شعبوں میں مضبوط تعلقات ہیں۔ حالیہ دورے سے دوطرفہ دفاعی تعلقات مزید گہرے ہوں گے اور علاقائی سلامتی کے لیے باہمی تعاون میں اضافہ ہوگا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *