پاکستان

چیف الیکشن کمشنر کس حیثیت سے اب تک عہدے پر فائز ہیں؟ بیرسٹر سیف

چیف الیکشن کمشنر کس حیثیت سے اب تک عہدے پر فائز ہیں؟ بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ حکومت بتائے چیف الیکشن کمشنر کس حیثیت میں تاحال عہدے پر فائز ہیں؟
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جعلی حکومت نے بغض بانی پی ٹی آئی میں ملک میں اندھیرنگری چوپٹ راج بنا رکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت کب کی ختم ہوچکی۔ بیرسٹر سیف نے سوال کیا کہ کس قانونی یا آئینی اختیار سے چیف الیکشن کمشنر ٹیکس کے پیسوں سے تنخواہ اور مراعات لے رہے ہیں؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے