اسلام آباد:رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر اعتراض عائد کردیا۔چیف ا لیکشن کمشنر،4ارکان،داخلہ اور کابینہ ڈویژن سیکرٹریز کے خلاف دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ31دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے پر عمل نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔اسلام آباد ہا ئیکورٹ کے رجسٹرار نے اعتراض میں کہا ہے کہ آئینی عہدہ رکھنے والے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف کیسے توہین عدالت دائر ہوسکتی ہے؟توہین عدالت کی درخواست پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کی جانب سے ا یڈووکیٹ سردار تیمور اسلم کی وساطت سے دائر کی گئی ہے۔
پاکستان
چیف الیکشن کمشنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر اعتراض عائد
- by Daily Pakistan
- جنوری 3, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 99 Views
- 3 مہینے ago
