Site icon Daily Pakistan

چینی صدر شی جن پنگ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

چینی صدر شی جن پنگ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

چینی صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم شہبازشریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی۔تفصیلات کے مطابق بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں وزیر اعظم شہبازشریف کی چینی صدر سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک چین دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے چینی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انھوں نے قبول کر لی۔

Exit mobile version