Site icon Daily Pakistan

چین اورسعودیہ میں 29ارب ڈالر کے معاہدے متوقع

cheen sodia

چین اورسعودیہ میں 29ارب ڈالر کے معاہدے متوقع

ریاض:چین کے صدر شی جن پنگ تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔شی جن پنگ کے دورے کے دوران29ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔سرکاری سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر شی جن پنگ کو سعودی چین انوسٹمنٹ سمت میں شرکت کی دعوت سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے دی تھی۔سعودی چین انوسٹمنٹ کانفرنس نو دسمبر تک جاری رہے گا۔شاہ سلمان کی سربراہی میں ہونے والی کانفرنس میں سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان بھی شریک ہونگے۔چینی صدر کے دورے کے دوران ریاض کانفرنس برائے چینی خلیجی تعاون ترقیات کا انعقاد ہوگا جس میں خلیجی ممالک کے سربراہان شرکت کرینگے۔اس دوران ایک اور کانفرنس بھی ہوگی جس میں چینی صدر کے ساتھ عرب ممالک کے سربراہان شریک ہونگے۔ان کانفرنسوں کا محور سعودی عرب اور چین کے درمیان معیشت سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھانا ہے ان کانفرنسوں میں خلیج تعاون کی قیادت اور دیگر عرب ممالک کے سربراہان ہونگے۔

Exit mobile version