Site icon Daily Pakistan

چین اور سعودی عرب کی پاکستان کیلئے بڑی امدادکا اعلان

احتساب عدالت کا اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ معطل کرتے ہوئے گرفتار نہ کرنے کا حکم

وفاقی وزیر خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ امداد کے بعد پاکستانی روپیہ اپنی کھوئی قدرواپس حاصل کرلے گا، ملک فوری ڈیفالٹ کے خطرہ سے نکل جائے گا۔ چین اور سعودی عرب نے پاکستان کو 13 ارب ڈالر کے مالی پیکیج کی یقین دہانی کرادی۔
تفصیلات کے مطابق چین اور سعودی عرب نے پاکستان کو 13ارب ڈالر کے مالی پیکیج کی یقین دہانی کرادی ہے۔
وزیر خزانہ نے میڈیا کو بتایا کہ موجودہ مالی سال چین قرضے رول اوور کرنے سمیت 8.8 ارب ڈالرز کی معاونت کرے گا جبکہ 3.3 ارب ڈالرز کے کمرشل قرضے بھی فراہم کرے گا۔
پاکستان کو 3.3 ارب ڈالر کے چینی کمرشل قرضے بھی فراہم کیے جائیں گے، چین اس کے علاوہ 1.45 ارب ڈالر کی اضافی فنانسنگ کرے گا۔ چین نے ایم ایل ون اور کراچی سرکلر ریلوے پر کام جلد شروع کرنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ ہم نے سعودی عرب سے بھی 4.2 ارب ڈالر نیا قرضہ مانگا ہے جس میں تین ارب ڈالر کے اضافی زخائر اور موخر ادائیگی پر تیل کی سہولت شامل ہے۔ چین اور سعودی عرب کی طرف سے امداد ملنے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہونگے اور روپیہ اپنی کھوئی ہوئی ساکھ دوبارہ حاصل کرلے گا۔
اسحاق ڈار نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے اسٹاف لیول مذاکرات کی ابھی تک کوئی تاریخ طے نہیں ہوئی تاہم چینی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے کرنسی سویپ انتظام کے تحت 1.5 ارب ڈالر قرضہ کی درخواست کی، ہم نے دونوں ملکوں میں ٹریڈ سہولت کی حد بھی 30 ارب یوان سے بڑھا کر 40 ارب یوان کرنے کی درخواست کی۔
انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب گوادر میں پیٹرو کیمیکل کمپلیکس تعمیر کرے گا جبکہ چین نے ایم ایل ون اور کراچی سرکلر ریلوے پر کام جلد شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
وزیرخزانہ نے بتایا کہ دونوں ممالک جون 2023 تک پاکستان کی مالی ضروریات کا خیال رکھیں گے۔

Exit mobile version