Site icon Daily Pakistan

چین کی مقامی پیداواربڑھ کر 175 کھرب ڈالر ہو گئی

چین کی مقامی پیداواربڑھ کر 175 کھرب ڈالر ہو گئی

چین کی مقامی پیداواربڑھ کر 175 کھرب ڈالر ہو گئی

بیجنگ: چین کی مجموعی مقامی پیداوار بڑھ کر 1210 کھرب یوآن (تقریبا 175 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی۔ قومی قانون ساز ادارے میں غور و خوض کے لیے پیش کی گئی حکومتی ورک رپورٹ کے مطابق چین کے لیے گزشتہ پانچ برس واقعی اہم اور قابل ذکر رہے ہیں۔ ملک نے متعدد آزمائشوں کا سامنا کیا ہے اور اقتصادی اور سماجی ترقی کے میدان میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔رپورٹ کے مطابق چین کی مجموعی مقامی پیداواربڑھ کر 1210 کھرب یوآن (تقریبا 175 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس عرصہ کے دوران سالانہ شرح نمو 5.2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک نے اپنی مجموعی بڑی اقتصادی اور اعلی معیار کی ترقی کے پیش نظر اقتصادی ترقی کی درمیانے درجے کی بلند شرح حاصل کی ہے۔

Exit mobile version