اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے بینکنگ سرکل نے ڈالر کی اسمگلنگ میں مبینہ طورپر ملوث درجنوں ملزمان کو پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان سے گرفتار کرلیا گیا۔ہمارے نمائندے کے مطابق ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کے ملکی معیشت پر گہرے اثرات کے پیش نظر حکومت نے ڈالر کی اسمگلنگ روکنے کیلئے سخت اقدامات شروع کرتے ہوئے ایف آئی اے کو کارروائی کو اختیار دے دیا۔ایف آئی اے بینکنگ سرکل نے پشاور اور ڈی آئی خان میں کاروائیاں کرتے ہوئے ڈالر کی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی میں ملوث متعدد د کانوں اور پرائیوٹ مقامات کو سیل کر کے درجنوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے کروڑوں روپے کی غیر ملکی اورپاکستانی کرنسی برآمد ہوئی۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈالر کی اسمگلنگ کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے۔ان اقدامات سے ملک کو معاشی ا ستحکام مل سکے گا۔
جرائم
ڈالر کی سمگلنگ میں ملوث درجنوں ملرمان کو گرفتار کرلیا گیا
- by Daily Pakistan
- دسمبر 12, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 229 Views
- 10 مہینے ago