Site icon Daily Pakistan

ڈالر کی قیمت میں کمی ، آج قیمت کیا رہی ؟

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے ترسیلات زر کا حجم 6.350 ارب ڈالر سے تجاوز

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے ترسیلات زر کا حجم 6.350 ارب ڈالر سے تجاوز

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی بلند پرواز ایک بار پھر نیچے آنے لگی، اوپن مارکیٹ میں دن کے اختتام پر ڈالر 2 روپے 50 پیسے سستا ہوکر 225 روپے 40 پیسے کا ہوگیا جبکہ انٹربینک میں 7 پیسے مہنگا ہوکر 220 روپے 95 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔
دوسری جانب گزشتہ ایک ہفتے کے اعداد و شمار کی بات کی جائے انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 20 پیسے مہنگا ہوکر 220 روپے95 کی سطح پر آچکا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 5 روپے 90 پیسے کے اضافے سے 225 روپے 40 پیسے کی سطح پر آگیا جس سے ملک پر عائد قرضوں کی شرح میں 500ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق روپے کی بڑھتی ہوئی قدر کے سبب ڈالر گراوٹ کا شکار ہوا مگر مستحکم ہوتے ہی امپورٹرز کی جانب سے ڈالر کی خریداری بڑھ گئی جسکی وجہ امپورٹ پالیسی میں نرمی ہے۔
فاریکس ڈیلرز کہتے ہیں کہ حکومت زرمبادلہ ذخائر کو بہتر کرنے کے اقدامات کرے تو معاشی صورتحال مزید اچھی ہوسکتی ہے۔
ادھر پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی بات کی جائے تو تیز مندی کا رحجان جاری ہے کاروباری ہفتے کے چوتھے روز 89 پوائنٹس کی کمی آگئی اور 100 انڈیکس 42137 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

Exit mobile version